کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘30گرفتار

کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘30گرفتار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) مقامی پولیس کا کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن 30موٹرسائیکل ڈرائیوروں کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔۔

، تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے گذشتہ روز کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے 30موٹر سائیکل ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا جن میں اکثر یت طلباکی تھی بعد ازاں پولیس نے گرفتار طلبا کے والدین سے گارنٹی بیان حلفی لینے کے بعد رہا کر دیا انچارج مقامی پولیس اسد حیات بھوانہ نے دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی طرف سے مسلسل وارننگ اور اگاہی مہم کے بعدکم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی والدین کی تحریری ضمانت پر ان طلبا کا مستقبل بچانے کے لئے ایک موقع دیا گیا اور تمام طلبا کو بلا تفریق رہا کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں