غریب خواتین کا بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے نہ ملنے پر احتجاج

غریب خواتین کا بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے نہ ملنے پر احتجاج

کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) کالاباغ میں غریب خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔۔

، خواتین نے کوہاٹ میانوالی روڈ کو بند کردیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالاباغ میں خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے کے خلاف کوہاٹ میانوالی روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بیوہ اور غریب ہیں جو بے نظیر انکم سپورٹ سے پیسے وصول کررہی ہیں لیکن بار بار سسٹم خراب ہونے سے ان کے پیسے بند ہو گئے ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے ۔ ہم غریب فاقہ کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر کے سسٹم کو ٹھیک کریں اور رقم جاری کرکے بیواؤں اور یتیموں کیساتھ انصاف کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں