سموگ کے اثرات،شہر میں سانس اور پھپھڑوں کے مریضوں میں اضافہ

سموگ کے  اثرات،شہر میں سانس اور پھپھڑوں کے مریضوں میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا میں بھی سموگ کی وجہ سے سانس اور پھیپھڑوں کے بڑھتے ہوئے امراض باعث تشویش بننے لگے ۔۔

،جبکہ مانیٹرنگ سسٹم کی بار بار نشاندہی کے باوجود ماحولیاتی آلودگی کنٹرول نہیں کی جا رہی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کی مانیٹرنگ کے تحت ٹیچنگ ہسپتال سمیت ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز، آر ایچ سیز اور بنیادی مراکز صحت سے گزشتہ 35روز کی حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق مجموعی طور پر 45فیصد مریضوں (مردو خواتین) میں سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں تشخص ہوئیں جو کہ گزشتہ سال اسی دورانیہ میں لگ بھگ 21فیصد تھی جبکہ پرائیویٹ ہسپتالو ں میں رجوع کرنیوالے مریضوں کی تعداد اس سے الگ ہے ، ہیلتھ انفارمیشن مانیٹرنگ سسٹم کی رپورٹ میں صورتحال کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے اس کی وجہ آلودگی کو قرار دیا اور اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی ان امراض کی شرح میں اضافہ کا سبب بن رہی ہیں لیکن متعلقہ شعبہ جات خاموش تماشائیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں ،جس پر صوبائی و ضلعی ارباب اختیار کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں