نوازشریف کی واپسی کے بعد مشکل فیصلوں کا دور ماضی کا حصہ بن جائیگا،غوث محمد نیازی

نوازشریف کی واپسی کے بعد  مشکل فیصلوں کا دور ماضی کا  حصہ بن جائیگا،غوث محمد نیازی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور عوام کی جانب سے انہیں بھر پذیرائی ملنے کے باعث اب مشکل ترین فیصلے کرنے کا دور ماضی کا حصہ بنا جائے گا ۔

آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز عالمی سطح پر ایشیئن ٹائیگر بن کر ابھرے گا ۔ مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی آڑ میں ملک و قوم کی عزت نیلام کرنے اور معاشی عدم استحکام سے دور چار کرنیوالوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور پوری قوم ایٹمی پاکستان کے خالق میاں محمد نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں