پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،کرائے کم نہ ہوسکے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،کرائے کم نہ ہوسکے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )تیل کی قیمتوں میں دو بار کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہیں کی سماجی کارکن ظہیر خان،قیس عمران نے کہا ہے۔۔

 کہ تمام روٹوں پر پر چلنی والی ٹرانسپورٹ نے دو مرتبہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعدکرایوں میں کمی کی مگر فاروقہ سے لاہور سمیت دیگر روٹوں پر چلنے والی کوچز اور بسوں نے کرائے کم نہیں کئے انھوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور سیکرٹری آر ٹی اے مطالبہ کیا ہے لٹیرے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر کے بسوں میں کرایہ نامہ آویزاں کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں