غیر قانونی پٹرول پمپوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری

غیر قانونی پٹرول پمپوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نگران صوبائی حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں غیر قانونی چلنے والی آئل بلینڈنگ ملز ومراکز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی پٹرول پمپوں کو بھی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔

ضلعی افسروں انٹرپرائزز سے کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیرٹی اتھارٹی کی منظوری حاصل کرنے کے بعد پٹرول پمپس کو اجازت دی جائیگی، اوگرا کے قانون کے مطابق ایسی کمپنیاں جن کے پاس بیس دن کے پٹرول کے ذخائر کے وسائل نہیں ہیں ان پر پابندی ہے ،لہذا ترجیح بنیادوں پر گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآ مد کروا کر رپورٹ ارسال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں