گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج و ہاسٹل کی بجلی 10سے منقطع

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج و ہاسٹل کی بجلی 10سے منقطع

قائدآباد (نمائندہ دنیا ) دس روز سے گرلز کالج کی بجلی منقطع، واٹر سپلائی بند،گھپ اندھیرے سے طالبات و سٹاف پریشانی کا شکار، تفصیل کے مطابق بجلی بل کی عدم ادائیگی کے باعث فیسکو نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین و ہاسٹل کی بجلی منقطع کر دی،دس روز سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی کا نظام مکمل طور پر بند پڑا ہے۔۔

 پانی نہ ہونے کی وجہ سے طالبات اور ہاسٹل میں مقیم سٹاف شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ شام ہوتے ہی کالج اور ہاسٹل اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں جس کی وجہ سے طالبات کا بھی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے شہریوں نے اعلیٰ احکام سے فوری طور پر کالج و ہاسٹل کی بجلی بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں