کمر مشانی کی شاہو خیل برادری کا خرم حمید خان روکھڑی ،عطااللہ شادی خیل کی حمایت کااعلان

 کمر مشانی کی شاہو خیل برادری  کا خرم حمید خان روکھڑی ،عطااللہ  شادی خیل کی حمایت کااعلان

میانوالی (نامہ نگار )کمر مشانی کی شاہو خیل برادری گلنواز شاہو خیل کاشف خان شاہو خیل وارث خان شاہو خیل شاہ ولی خان شاہو خیل محمد صد یق خان شاہو خیل مٹھا خان بلال خان اور برادری نے میجر خرم حمید خان روکھڑی امیدوار حلقہ این اے 89اور عطااللہ خان شادی خیل امیدوار پی پی 85کی مکمل حمایت اعلان کردیا۔۔

کاشف خان اور گلنواز خان نے میجر خرم حمید روکھڑی عطااللہ خان شادی خیل اور سلیم گل خان کی دستار بندی کی، اس موقع پر کاشف خان شاہو خیل نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا،میجر خرم حمید خان اور عطااللہ خان شادی خیل نے کہا کامیابی کے بعد مسائل حل کرینگے۔‘انہوں نے کہا کہ علاقے میں انتقام کی سیاست کا خا تمہ چاہتے ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں