42سی ون کانسٹیبلز کی ترقی ‘ہیڈکانسٹیبل کے بیجز لگائے گئے

 42سی ون کانسٹیبلز کی ترقی ‘ہیڈکانسٹیبل کے بیجز لگائے گئے

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کی جانب سے میانوالی پولیس کے 42سی ون کانسٹیبلوں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی اور بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔۔

تقریب میں ترقی پانے والے سی ون کانسٹیبلوں کی فیملی اور بچوں نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی قبل ازیں مختلف قسم کی کیٹیگریز میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ترقی پانے والے سی ون کانسٹیبلو ں کے پروموشن بیجز لگانے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں تمام ترقی پانے والے سی ون کانسٹیبلوں کی فیملی اور ان کے بچوں کو خصوصی دعوت پر مدعو کیا گیا تھا، ڈی پی او میانوالی پرموشن بیجز لگائے ۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے ترقی پانے والے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ پر اب محکمانہ ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں محکمہ کے وقار کو بلند رکھنے کیلئے آپ نے پہلے سے زیادہ جذبہ کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں