پی ایچ اے لوک میلہ میں شہریوں،غیرملکیوں کی بھرپور دلچسپی

پی ایچ اے لوک میلہ میں شہریوں،غیرملکیوں کی بھرپور دلچسپی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پی ایچ اے لوک میلہ میں اہلیان سرگودھا کی بھرپور دلچسپی،تیسرے روز کی تقریبات میں بیرون ملک سے آئے سیاح بھی میلہ سے لطف اندوز ہوتے رہے ، سرگودھا ڈویژن کے دیگر اضلاع اور ملحقہ علاقوں کے لوگ بھی امڈ آئے ۔۔

 معروف قوال رضوان معظم و ہمنواء نے سماء باندھ دیا، میلہ کے شرکاء عارفانہ کلام پر جھومتے رہے ، میوزیکل پروگرام میں دیگر گلوکاروں کی پرفارمنس کو بھرپور سراہا گیا، ذرعی آلات اور سٹریس کے قومی نمائش میں بھی شرکاء میلہ کی خصوصی دلچسپی نمایاں رہی، تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے لوک میلہ 2023ء میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، میانوالی اور بھکر سمیت ملحقہ علاقوں سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاکستان میں سیاحت کے آنے والے غیر ملکی بھی میلہ کی تقریبات سے لطف اندوز ہوتے رہے اور علاقائی تاریخ و ثقافت کے مظہر پنجابی ڈیرہ کو پسند کیاگیا، اس موقع پر مختلف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ معروف قوال رضوان معظم و ہمنواء نے سماء باندھ دیا اس موقع پر میلہ کے شرکاء عارفانہ کلام پر جھومتے دکھائی دیئے ، دوسری جانب لوگوں کی اکثریت نے محکمہ زراعت کے زیراہتمام لگائی جانے والی جدید زرعی آلات اور سٹریس کی قومی نمائش میں بھی خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ، لوگوں نے میلہ کا دوارنیہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں