گجریلا اور خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

گجریلا اور خشک میوہ جات کی قیمتیں  آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کمرمشانی (نامہ نگار) کمرمشانی میں سردی بڑھتے ہی حلوائی گجریلا اور خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی ہیں۔۔

عام شہری ان چیزوں کو صرف دیکھ سکتے ہیں ان کو خرید نہیں سکتے ہیں حالانکہ جو چیز میانوالی شہر میں پانچ روپے کلو بکتی ہے وہ کمرمشانی میں سات سے آٹھ سوروپے بک رہی ہے کمرمشانی کے سیاسی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ زیادہ تردکاندار افغانی ہیں اورکمرمشانی ایم سی جگہ پر بیٹھے ہیں لیکن من مرضی کے ریٹ پر چیزیں فروخت کررہے ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں