فن اور فنکار ہمارے معاشرے کا حسن ہیں،محمد اجمل بھٹی

فن اور فنکار ہمارے معاشرے کا حسن ہیں،محمد اجمل بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ صلاحیتیں اپنا ہنر آپ منوالیتی ہیں فن اور ۔۔

فنکار ہمارے معاشرے کا حسن ہیں شاہینوں کے شہر سرگودھا میں باصلاحیت لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، فن کے فروغ کے لیے ریاضت بہت ضروری ہے ، تخلیق کار معاشرتی حالات سے مواد تخلیق کرتا ہے ،فعال معاشرے کے لیے ہنر مند افراد کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار اْنھوں نے پنجاب کونسل آف آرٹس سرگودھا کے زیر اہتمام یوم سرگودھا کے موقع پر تقر یب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے مزید کہا کہ آرٹ سے وابستہ احباب ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں برش ، قلم اور رنگوں کی دنیا معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ساز و آواز کی دل فریبی سماعتوں میں رس گھول دیتی ہے مایوس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بننے والے فنکار ہمارے لیے تحفہ سے کم نہیں ہیں فنکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ اس موقع پر عارفانہ کلام پیش کیا گیا، ثقافتی پروگرام بھی اس میں شامل تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں