سابقہ رنجش ،شہری کو گن پوائنٹ پر دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو گن پوائنٹ پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ ملت ٹائون کے علاقے محلہ علی عرفان آباد کے رہائشی عبدالغفار نے پولیس کوبتایا کہ سابقہ رنجش کی بناء پر ملزمان کی جانب سے اسے قابوکرلیاگیا۔اور تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔