سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں‘ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں‘ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مقامی سیاسی ،سماجی حلقوں نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ اور ٹیسٹوں کی فیسوں میں اضافہ پر افسوس کا۔۔

 اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی اور سیاسی لیڈروں کے قومی خزانے سے بیرون ملک علاج معالجہ ہوتا ہے جبکہ وسائل سے محروم غریبوں کے ٹیسٹوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے مقامی سیاسی،سماجی کارکن عدنان تحسین نے بتایا کہ اینجیو گرافی کے 25200سے 45000’ ہارٹ سرجری کے 3لاکھ روپے ’ ڈائیلسز کیلئے 4سے 8 ہزار روپے اور اسی طرح دیگر امراض کے علاج کیلئے بھاری فیسیں مریضوں کے لئے موت کا پیغام ثابت ہو نگی انھوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی علاج معالجہ کیلئے ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں