قتل یا خود کشی ؟سڑک کنارے سے خاتون کی لاش برآمد
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )قتل یا خود کشی ؟خوشاب نوشہرہ روڈ پر دادا گولڑہ کے قریب ملنے والی نامعلوم خاتون کی نعش پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔۔۔
نعش دادا گولڑہ کے قریب سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی، نعش کی تلاشی لینے کے باوجود کوئی ایسا سراغ نہیں ملا جس کے ذریعے اسے شنا خت کیا جا سکے س کی شناخت کیلئے کوئی دستاویز نہ مل سکی ، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد اس کی شناخت کیلئے تگ و دو شروع کر دی ،تاہم ابھی اس کے ورثا کو تلاش نہیں کی جا سکا،شبہ ہے کہ اسے کسی اور مقام پر قتل کر کے نعش سڑک کے کنارے پھینکی گئی ۔