گنجان آبادیوں میں بھی شیشہ سموکنگ کلچر پروان چڑھنے لگا

گنجان آبادیوں میں بھی شیشہ سموکنگ کلچر پروان چڑھنے لگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود شہر کے پوش علاقوں کے ساتھ ساتھ گنجان آبادیوں میں بھی شیشہ سموکنگ کلچر پروان چڑھ رہا ہے۔۔۔

 بالخصوص چھوٹی عمر کے نوجوان لڑکے لڑکیاں اس لت کا تیزی سے شکار ہو کر اپنا مستقبل تاریک کر رہے ہیں، پرائیویٹ ہاسٹلز میں بھی اس حوالے سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،سابقہ ادوار میں حکومتی احکامات پرشیشہ سموکنگ سنٹر ز تو ختم کر دیئے مگر دیگر جگہوں پر اس کا استعمال بدستور جاری ہے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ نے اس سلسلہ میں دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے جس کی توسیع میں گاہے بگاہے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوتے ہیں مگر ضلعی حکومتیں عملدرآمد کروانے میں ناکام ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں