سرکاری سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کیا جائے ، امیر حیدر سنگھا

 سرکاری سطح پر یوم القدس منانے  کا اعلان کیا جائے ، امیر حیدر سنگھا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع کونسل خوشاب کے سابق چیئر مین اوراستحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ضروری ہے۔۔۔

 کہ حکومت پاکستان جمعۃ المبارک کو سرکاری سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کرے تاکہ پوری قوم عالم اسلام کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر مظلوموں کی حمایت کا اعلان کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں