نور محمد اعوان کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں قائم امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ

 نور محمد اعوان کا گورنمنٹ  گریجویٹ کالج بھکر میں قائم  امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں قائم کردہ امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی عمل کاجائزہ لیتے ہوئے سنٹر پر طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کاجائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے نہم کلاس کے سالانہ امتحان کے جائزہ کے موقع پر سنٹر انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امتحانات کے دوران طلباء کیلئے روشنی اور ہوا دار کمروں کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ طلباء امتحانات کا عمل پرسکون ماحول میں مکمل کرسکیں۔انہوں نے امتحانی سنٹرکی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ جاری امتحانات میں شفافیت کا عنصر قائم رکھا جائے تاکہ طلباء اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابیاں حاصل کرسکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں