رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزیاں،دن دیہاڑے دکانیں قائم

رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزیاں،دن دیہاڑے دکانیں قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے بلند و بانگ دعوے تو بدستور آرہے ہیں۔۔۔

مگر عملی طور پر اسکی خلاف وزی کرنیوالوں کیخلاف موثر حکمت عملی اختیار نہ کرنے سے صورتحال جوں کی توں ہے ،حکام بالا کے احکامات پر عملدرآمد ظاہر کرنے کیلئے محدود پیمانے پر کاروائی کی جاتی ہے جس کے کوئی مثبت نتائج موصول نہ ہو سکے مختلف بازاروں میں دن 12بجے ہی پکوڑے ، سموسے بنانے والوں کی دکانیں سج جاتی ہیں جہاں سے روزہ نہ رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد پکوڑے ’ سموسے خریدتی نظر آتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں