ستھرا پنجاب پروگرام :صفائی کا کام جاری ہے ،حاکم خان

 ستھرا پنجاب پروگرام :صفائی کا کام جاری ہے ،حاکم خان

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت علاقہ سے گند گی کے ڈھیروں کے خاتمہ اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔۔۔

 وہ شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے انہوں نے مسجد غازی علم دین شہید سے ملحقہ پلاٹ اور بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے احاطہ سے گندگی کے ڈھیر تلف کرنے کے لیے بلدیہ کو ہدایات جاری کیں ،اے سی حاکم خان نے کہا کہ علاقہ میں سونا یوریا کھاد اس وقت وافر مقدار میں موجود ہے ضرورت کے مطابق زمیندار اسے سرکاری ریٹ پر حاصل کر سکتے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں ان سے براہ راست رابطہ کیا جائے فوری ازالہ کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں