ریجن بھر میں غیر رجسٹرڈ حکیموں کیخلاف کاروائی کی ہدایت

 ریجن بھر میں غیر رجسٹرڈ حکیموں کیخلاف کاروائی کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں غیر رجسٹرڈ حکیموں کیخلاف کاروائی کی ہدایت جاری کردیئے گئے۔۔۔

 حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض حکیم جو کہ متعلقہ ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہ ہیں وہ مختلف اقسام کی ایسی ادویات فروخت کررہے ہیں جس کے استعمال سے نوجوانوں کی بڑی تعداد گردے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے ، اس ضمن میں عوامی شکایت پر ایسے حکیموں کیخلاف فوری کاروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جو رجسٹرڈ نہ ہیں اور ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ حکیم مختلف قسم کے کشتے تیار کرکے فروخت کرتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر صحت ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں