بلاک نمبر11میں تجاوزات آپریشن ،عملے سے جھگڑا،ہاتھا پائی

بلاک نمبر11میں تجاوزات آپریشن ،عملے سے جھگڑا،ہاتھا پائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اندرون شہر بلاک نمبر11میں تجاوزات آپریشن کے دوران سرکاری عملہ سے جھگڑنے کے الزام میں بیس سے زائد دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

 انسپکٹر کارپوریشن منصور رشید کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حاجی نعیم، عامر حسین، حمزہ وغیرہ نے کارسرکار میں مزحمت کرتے ہوئے سرکاری گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی اور ضبط کیا گیا سامان واپس چھین لیا،جس پر پولیس مصروف عمل ہے دوسری جانب ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تاجروں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں