موٹر سائیکل سواروں کوڈور سے بچنے کیلئے ا نٹینا مہم تیز

موٹر سائیکل سواروں کوڈور سے بچنے کیلئے ا نٹینا مہم تیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت اورقاتل ڈور سے بچنے کیلئے ا ینٹیا لگانے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔۔۔

ڈسٹرکٹ انچارج ٹریفک پولیس سرگودھا محمد یوسف چیمہ نے سٹی انچارج ٹریفک پولیس سعید اختر کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کو انٹینا لگانے کی مہم کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس خطرناک خونی کھیل سے اب کسی کی جان ضائع نہ ہو اس لئے تمام موٹر سائیکل سوار قاتل ڈور سے بچنے کیلئے اپنے موٹر سائیکلوں پر ڈس انٹینا لگائیں محمد یوسف چیمہ اور سعید اختر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کیلئے ڈیوٹی پلان ترتیب دیدیا ہے انشاء اﷲ اس پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں