شاہراؤں پر پڑے تعمیراتی ملبہ کو فوری ہٹانے کا حکم

شاہراؤں پر پڑے تعمیراتی ملبہ کو فوری ہٹانے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کی مختلف شاہراؤں پر پڑے تعمیراتی ملبہ کو فوری ہٹانے اورتمام مخصوص جگہوں پر کوڑے کے کنٹینرکی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔۔۔

اور واضح کیا ہے کہ ایک ہفتہ میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سپروائزر کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ زیر التواء شکایات او ران پر ہونے والی کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں