موبائل فون ایسوسی ایشن بھیرہ کی شٹر ڈائون کی دھمکی

 موبائل فون ایسوسی ایشن بھیرہ کی شٹر ڈائون کی دھمکی

بھیرہ(نامہ نگار )موبائل فون ایسوسی ایشن بھیرہ نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے دو روز کے اندر ملز موں کی عدم گرفتاری پر شٹر ڈاؤن ہرتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

گزشتہ روز موبائل فون ایسوسی ایشن و سولر پینل شاپس کے مالکان کا ہنگامی اجلاس موبائل شاپ پر منعقد ہوا جسکی صدارت موبائل ایسوسی ایشن کے صدر فیصل بلوچ نے کی اجلاس میں حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فہیم جنجوعہ، چوہدری بلال وحید،خواجہ نعمان بشیر،چوہدری ظفر،ندیم اقبال اور دیگر تاجروں نے کہا کہ آئے روز کی چوری کی وارداتوں بالخصوص تالہ توڑ گروپ کی کارروائیوں میں مسلسل اضافے سے تاجر طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہے ایک رات میں تالہ توڑ گروپ سولر پینل کی دو دوکانوں سے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے اڑے جن کے ملزمان کا سراغ لگانے میں پولیس ابھی تک ناکام ہے اس واردات کے چند روز بعد ہی موبائل ایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری ارشد کی دوکان کے تالے توڑ کر ملزمان سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل اور سامان لے گئے جس سے نہ صرف تاجر طبقہ بلکہ ہر شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہے اگر انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم توجہی برقرار رہی اور داد رسی نہ کی گئی تو ہم اور دیگر تاجر تنظیمیں بروز ہفتہ شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں