موضع رادھن کے مکین علاج کی سہولیات نہ ہو نے سے پریشان

موضع رادھن کے مکین علاج کی سہولیات نہ ہو نے سے پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہزاروں افراد کی آبادی پر مشتمل موضع رادھن کے مکین سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی ناپید سہولیات کے پیش نظر دوہری مشکلات سے دوچار ہیں۔۔۔

ان کا کہنا ہے کہ رورل ڈسپنسری کی حالت انتہائی مخدوش ہے ،ستم ظریفی یہ ہے کہ علاقہ کی ڈیڑھ لاکھ آبادی کے علاج معالجہ کیلئے قائم اس واحد ڈسپنسری میں کوئی توجہ نہیں دی جارہی ،اطراف کے درجن سے زائد دیہات کی عوام کو15 کلو میٹر کے فاصلہ پر قائم آر ایچ سی یا پچاس کلومیٹر دور شہر کے ہسپتالوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے ، اس حوالے سے مکینوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بار بار آگاہ بھی کیا گیا مگر کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں