پولیس لائنز میں اجلاس ،عید ڈیوٹی پر اہلکاروں کو شاباش

 پولیس لائنز میں اجلاس ،عید ڈیوٹی پر اہلکاروں کو شاباش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کامران کی زیرِ صدارت پولیس لائنز میں پولیس اجلاس کا انعقاد ہوا۔۔۔

اجلاس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ایس پی یو، پی ایچ پی اور لیڈیز فورس نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک اور عید الفطر پر اچھی ڈیوٹیز کرنے پر تمام فورس کو شاباش دی اور انکی حوصلہ افزائی کی ،اور کہا کہ اجلاس کا مقصد اپنے خیالات اور توقعات آپ تک پہنچانا اور آپکے مسائل کو جاننا اور حل کرنا ہے ، پولیس فورس کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھا جائے اور سروس ڈیلیوری کو پہلے سے بہتر اور موثر بنایا جائے ، دوران اجلاس پولیس افسران نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں