نمک چکی پر محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

نمک چکی پر محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )قائد آباد میں نمک پیسنے والی چکی پر کام کے دوران نوجوان محنت کش الیکٹرک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔۔۔

معلوم ہوا ہے کہ متوفی28سالہ امیر عمر سنی تحصیل نور پور تھل کے گاوں بمبول کا رہائشی تھا اور محنت مزدوری کیلئے قائد آیا ہوا تھا ، امیر عمر کی ناگہانی موت کی اطلاع موضع بمبول پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا ، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ سوگوار تھا ، متوفی کی میت ضروری کاروائی کے بعد تدفین کیلئے اس کے گاوں بمبول روانہ کر دی گئی، جہاں اسے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیاگیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں