تیزرفتار کار کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

 تیزرفتار کار کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآبادخوشاب روڈ کھوکھر پٹرولیم کے سامنے تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، متوفی خوشاب کی جانب جا رہا تھا کہ اسے سفید رنگ کی گاڑی نے پیچھے سے ٹکر ماری۔۔۔

حادثے کے بعد کار ڈرائیور فرار ہو گیا.متوفی محمدمجید ڈی ایچ کیوہسپتال جوھرآباد میں زیرعلاج اپنے بھائی کی عیادت کے بعد گھرواپس موٹرسائیکل پرجارہاتھا کی حادثے کا شکار ہو گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد متوفی کی میت ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی اور حادثہ کے مرتکب کار کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں