وقفے وقفے سے بارش ،نشیبی علاقے بدستور زیر آ ب

وقفے وقفے سے بارش ،نشیبی علاقے بدستور زیر آ ب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ سومور کے روز بھی دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا،گزشتہ چار روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہونے کیساتھ ساتھ۔۔۔

رات کے اوقات میں خنکی بڑھنے لگی جبکہ صبح کے اوقات میں بھی سردی کا احساس ہونے لگا ہے ،دوسری جانب بارش کے باعث نشیبی علاقے بدستور زیر آ ب ہیں جہاں سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حالیہ سلسلے کو ملک کے مختلف علاقوں میں 20اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر ملے جلے اثرات مرتب ہونگے اور اس کی کٹائی کے دن بھی بڑھیں گے عموماً پنجاب کے مختلف علاقوں میں 15اپریل سے گندم کی کٹائی شروع ہوجاتی ہے مگر حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی کٹائی میں تاخیر کا امکان ہے کئی مقامات پر فصل کٹائی کیلئے تیار ہے مگر حالیہ بارشوں کی وجہ سے اس کی کٹائی میں مشکلات ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں