انقلابی تحریک کے لئے پرعزم ہیں،مولانا فضل الرحمن

انقلابی تحریک کے لئے پرعزم ہیں،مولانا فضل الرحمن

کندیاں(نمائندہ دنیا )جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انقلابی تحریک کے لئے پرعزم ہیں،مولانا محمد صفی اللہ اور جے یو آئی بھکر کے دیگر رہنماؤں مولانا کفایت اللہ۔۔۔

مولانا محمد اقبال ، حافظ حسین احمد ، مولانا صفی اللہ کروڑی ، حافظ طاہر احمد چوہان اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے اور یہ استحکام اداروں کی سیاسی مداخلت کے خاتمے تک نہیں آسکتا، انہوں نے کہا جمعۃ علماء اسلام نے ملک کے معاشی و سیاسی استحکام کے لئے انقلابی تحریک کا فیصلہ کیا ہے ، جمعیت علمائے اسلام اس تحریک کا کا پہلا جلسہ پشین میں 20 اپریل کو کرنے جارہی ہے ، جے یوآئی اور ہمارے کارکنان تحریک کے لئے پرعزم ہیں ہم نے ماضی میں بھی سیاسی تحریکیں چلائی اور اپنے اہداف میں کامیاب ہوئے اب بھی ملک کے سیاسی معاشی استحکام کے لئے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں بالخصوص فلسطین کی آواز بلند کرنے کے جمعیت علماء اسلام تحریک چلائی گی اور انشاء اللہ ہماری انقلابی تحریک کامیابی سے ہم کنار ہوگی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں