ایڈیشنل سیشن جج چودھری نوید اختر کا شاہ پور جیل کا دورہ

ایڈیشنل سیشن جج چودھری نوید اختر کا شاہ پور جیل کا دورہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور چودھری نوید اختر نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پورنے کا دورہ کیا ۔

انہوں نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ، جیل ہسپتال میں مریض قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا ،ادویات کی فراہمی چیک کی، جیل کچن میں اسیران کو دیا جانے والا کھانا خود چکھ کر دیکھا ، انہوں نے چلڈرن وارڈ، لیڈیز بارکوں میں جا کر ان کے مسائل دریافت کئے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان اور دیگر حکام اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں