بانی پی ٹی آئی کو گالیوں کی سیاست ترک کرنا ہو گی،چو دھری سلطان

بانی پی ٹی آئی کو گالیوں کی سیاست  ترک کرنا ہو گی،چو دھری سلطان

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چو دھری سلطان حیات رانجھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گالم گلوچ کی سیاست کو ترک کرکے۔۔۔

جمہوری اقدار اپنانا ہوں گی تحریک تحفظ آئین کی آڑ میں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، پی ٹی آئی کا اصل ایجنڈاملک کو معاشی طورپر بدحال کرنا ہے جس کیلئے ہر ہتھکنڈا آزمایا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی ان قوتوں کے آلہ کار ہیں جو پاکستان میں سیاسی عدم استحکام میں پہلے بھی ملوث تھیں اور اب بھی ملوث ہیں،شہباز شریف اور پوری مسلم لیگ (ن) پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے فیصلوں کی پابند ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا کل بھی دوسرا نام نواز شریف تھا آج بھی نواز شریف ہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے برسر پیکار ہے ، انشاء اللہ بہت جلد ایک بار پھر پاکستان ترقی خوشحالی کی منازل طے کرتا نظر آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں