ممکنہ سیلاب :احمد صہیب کی زیر صدارت کنٹرول روم میں اجلاس

ممکنہ سیلاب :احمد صہیب کی زیر صدارت کنٹرول روم میں اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمدصہیب کی زیر صدارت ممکنہ سیلا بی صورتحال کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈکا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی، ایکسئن ایر یگیشن، فیسکو،سی او ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی جا نب سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچا ئوکے سلسلہ میں جاری کر دہ ایجنڈ ے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر حا فظ عبدالر شیدنے اے ڈی سی جی کو سیلا ب سے بچا کے سلسلہ میں کئے گئے حفاظتی انتظامات اور ایمر جنسی آلات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ کے حوالے سے ریسکیو 1122کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ممکنہ سیلا بی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تما م متعلقہ محکمے پلا ن بر وقت مکمل کرلیں۔ انہوں نے میو نسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ایم سی کے ڈی واٹرنگ سیٹس اور سکر مشینوں کو فنگشنل رکھا جا ئے ۔ اے ڈی سی (جی) احمد صہیب نے کہاکہ تما م متعلقہ محکمے اپنے اپنے سازو ساما ن اور ایمر جنسی آلات کو چیک کر کے فنگشنل رکھیں تا کہ مو ن سون سیزن میں اگر کسی قسم کی سیلا بی صورتحال پیدا ہو تو بر وقت کاروائی کر کے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا یا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں