کھلے آسمان تلے پڑی لاکھوں ٹن گندم خراب ہونے کا خدشہ ، ہنگامی اقدامات کا حکم

کھلے آسمان تلے پڑی لاکھوں ٹن گندم خراب ہونے کا خدشہ ، ہنگامی اقدامات کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے تناظر میں ڈی جی محکمہ خوراک پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں محکمہ خوراک کے کھلے اور بند گوداموں میں پڑی گندم فضا ء میں غیر معمولی نمی کے۔۔۔

 باعث متاثرہونے کا خدشہ کے پیش نظر ڈویژن و ضلعی افسران کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ آئندہ بارشیں زیادہ ہونے سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم کے نا قابل استعمال ہونے کے امکانات کم سے کم کئے جا سکیں، اس وقت لاکھوں ٹن گندم کھلے آسمان تلے پڑی ہے ،بندگوداموں کی نسبت کھلے گوداموں میں متوقع پری مون سون کی وجہ سے پانی کھڑا ہونے کی صورت میں گندم کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں