سیلاب والے اضلاع میں مشینری وغیر ہ اپ ڈیٹ ہو گئی

سیلاب والے اضلاع میں مشینری وغیر ہ اپ ڈیٹ ہو گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت سیلاب والے دیگر اضلاع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایکشن اور ریلیف پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہوئے مشینری وغیر ہ کو۔۔۔

اپ ڈیٹ کر کے رپورٹ پی ڈی ایم اے کو ارسال کر دی گئی جس کے جاری اعدادو شمار کے مطابق سرگودھا،خوشاب اور میانوالی سمیت دریائے جہلم اور چناپ کے اطراف واقع دیگر اضلاع میں امسال متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر100 نیومیٹک ربر بوٹس،664فائبر گلاس بوٹس،461او بی ایمز،10ہزار273لائف جیکٹس،3ہزار 254لائف رنگز،1ہزا276ڈی واٹرنگ سیٹ، 23ہزار 255پلاسٹک میٹس، 22ہزار840مچھر دانیاں،38ہزار804ٹینٹ دستیاب ہیں،اس ضمن میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے چیف افسر وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی ضلع میں صورتحال کے مطابق دستیاب وسائل کی کمی واقع ہو تو ہنگامی بنیادوں پر خریداری کر کے تمام انتظامات کو ہر صورت قبل از وقت مکمل رکھا جائے ،تاکہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے بآسانی نمٹا جا سکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں