رقم کے لین دین کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا

رقم کے لین دین کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )نواحی علاقے نصیر پور خورد میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ محسن شہزاد ڈیرہ پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں غلام عباس وغیرہ مسلح ہو کر آ گئے اور فائرنگ کر کے محسن کو موقع پر موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے ، فائرنگ کی زد میں آ کر ڈیرہ پر موجود ایک بھینس بھی ہلاک ہو گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی میت تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں