پر تشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 5افراد زخمی

پر تشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 5افراد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پر تشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 5افراد گھائل کر دیئے گئے بتایا جاتا ہے کہ 75جنوبی میں عثمان وغیرہ نے۔۔

 تلخ کلامی پر محمد فاروق،92شمالی میں احسان وغیرہ نے غلام فضاں،45جنوبی میں شیراز اور سمیع نے عدیل دانش،120جنوبی میں نور محمد وغیرہ نے محمد ریاض کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملے کر کے لہولہان کر دیا جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بشریٰ بی بی ، فاطمہ ودیگر خواتین نے ہمسائی آمنہ بی بی کو حبس بے جا میں رکھ کر زدوکوب کیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں