چینی ، گھی ، دالوں ، پھلوں ، کی ذخیرہ اندوزی ، لوٹ مار کر نیوالوں کے انتظامی افسروں سے مراسم

چینی ، گھی ، دالوں ، پھلوں ، کی ذخیرہ اندوزی ، لوٹ مار کر نیوالوں کے انتظامی افسروں سے مراسم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیوروکریسی پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد میں بنیادی رکاوٹ بن کر رہ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ سرگودھا میں پرائس کنٹرو ل میکنزم مافیا اور افسران کی مبینہ ملی بھگت سے فعال ہی نہیں ہو سکا، شعبہ زراعت مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ کواس میکنزم کے تحت ملنے والے اختیارات و فرائض کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سروکار نہیں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور ایجنٹوں کی نشاندہی کے باوجود آج تک ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکا،جنہوں نے چینی، گھی، دالیں ،مختلف پھلوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے وسیع سٹاک اپنے کولڈ سٹور ز میں ذخیرہ کر رکھے ہیں اور اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹ رہے ہیں،اور اپنی مرضی کے کے ریٹ لگا کر مصنوعی مہنگائی کر رکھی ہے جس سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے ان میں سے بیشتر کے انتظامی افسر وں سے گہرے مراسم ہیں اور پرائس کنٹرول میٹنگز میں بھی انہیں بلوا کر غیر ضروری پروٹوکول دے کر ناجائز منافع خوری کیلئے کھلی چھوٹ دی جاتی ہے ،لمبے ہاتھ ہونے کی وجہ سے ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے بس کی بات نہیں، اس طرح یہ اہم شعبہ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ کر رہ گیا ہے ۔ دوسری طرف مہنگائی نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں