اراضی کے لئے جعلی اشٹامپ پیپر تیار کرنیوالا گرفتار

اراضی کے لئے جعلی اشٹامپ پیپر تیار کرنیوالا گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اینٹی کرپشن سرگودھا نے اشٹا مپ فروش کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق محمد افضل سکنہ سالار ضلع سرگودھا کی۔

 درخواست پر مقدمہ درج کیا گیاجس میں اُس نے الزام لگایا کہ ملزم قیصر حسن اشٹا مپ فروش نے ربنواز اور دیگر ملزمان نے 7کنال6مرلہ زمین ہتھیانے کے لیے ملی بھگت کر کے جعل سازی سے جعلی اشٹام تیار کیا۔جس کی تفتیش ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے آصف اقبال، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔ تفتیش کے دوران جعلی اشٹام کی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے موازنہ کروایا گیا جس سے مدعی مقدمہ کے جعلی و بوگس انگوٹھا اور دستخط ثابت ہوئے ۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے کا حکم دیا۔ جس پراینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے آصف اقبال، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں ریڈ کر کے ملزم قیصر حسن ولد فضل حسین اشٹام فروش کو گرفتار کر لیا۔ باقی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں