گالی گلوچ بریگیڈ کی وجہ سے ہی پی ٹی آئی اس نہج پر پہنچی ،خواجہ منیر

گالی گلوچ بریگیڈ کی وجہ سے ہی  پی ٹی آئی اس نہج پر پہنچی ،خواجہ منیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ٹریڈ ونگ خواجہ منیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سمجھ جانا چاہیئے۔۔

 کہ گالی گلوچ بریگیڈ کی وجہ سے ہی پی ٹی آئی اس نہج پر پہنچی ہے احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے مگر جس طرح کی زبان اسمبلی میں صدر پاکستان کی تقریر کے دوران استعمال کی گئی وہ کسی طرح بھی ایوان کے شایان شان نہیں یوٹرن پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ اپوزیشن کا رویہ انتہائی شرمناک تھا جس کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا سابق دور سب کے سامنے ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستان کی اکائیوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں مگر جس طرح پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی میں رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں