پولیس تشدد سے شہری ہلاک‘ورثا کا احتجاج،سڑک بلاک

پولیس تشدد سے شہری ہلاک‘ورثا کا احتجاج،سڑک بلاک

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ ساہی وال کے ہاتھوں جا ں بحق شہری کے لواحقین نے لاش اڈا چاوے والا پر رکھ کر احتجاج کیا۔۔

اور سرگودھا جھنگ روڈ بلاک کر دی، تفصیلات کے مطابق نواحی موضع کوٹ چوغط کے رہائشی محمد علی مسلم شیخ کے بیٹے حیدر علی کے خلاف تھانہ ساہی وال میں درخواست درج تھی، پولیس تھانہ ساہیوال کے اے ایس ائی ماجد اﷲ اور چار کانسٹیبلوں کے ہمراہ اسے گرفتار کرنے گیا، لواحقین کے مطابق پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین اور محمد علی پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں محمد علی موقع پر جا ں بحق ہو گیا ، کوٹ چوغطہ چاوے والا رادھن کی عوام نے تھانہ ساہیوال کی پولیس کے اس ظلم کیخلاف سرگودھا ساہیوال جھنگ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا،سابق ایم پی اے سردار حاجی غلام علی اصغر خان لاہڑی، ایس پی سرگودہا ڈی ایس پی ساہیوال، ایس ایچ او تھانہ ساہیوال کے درمیان مذاکرات ہوئے اور احتجاج ختم کر دیا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ محمد علی کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ہے جب کہ دوسری جانب پولیس تھانہ ساہی وال کا موقف یہ ہے کہ ہے اس کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں