اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا روٹی اور نان کی قیمتوں ،امتحانی سینٹر کامعائنہ،تجاوزات پر وارننگ

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا روٹی  اور نان کی قیمتوں ،امتحانی سینٹر  کامعائنہ،تجاوزات پر وارننگ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک نے گزشتہ روز حکومتی ریٹ کا عملدرآمد کرانے کیلئے روٹی کا وزن،15روپے روٹی اور۔۔

 20روپے نان کے سلسلہ میں مختلف تندوروں اور ہوٹلوں کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے حکومتی پنجاب کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 15روپے اور 120گرام نان کی مقرر قیمت 20روپے کی خلاف ورزی کر نے والے  ہوٹلز مالکان کو جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کچا بازار خوشاب میں فروٹ اور سبزی کے تھٹروں کا معائنہ بھی کیا اور کہا کہ تجاوزات کا باعث بننے والے عنا صر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک نے گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین خوشاب میں قائم انٹرمیڈ یٹ پارٹ ٹو کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے سپر ٹینڈنٹ کو ہدایت جاری کہ امتحانی عمل کی شفا فیت کو یقینی بنایا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی سنٹر میں موجودنگران عملے کی حاضری،سکیورٹی اور سیٹنگ پلان کا جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں