شوہر نے ٹوکے کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

شوہر نے ٹوکے کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )بوتالہ کے نواحی ڈیرہ پر رجب علی مسلم شیخ نے ٹوکے کے وار کر کے اپنی بیوی 42سالہ اختر بی بی کو۔۔

 موت کی نیند سلادیا،ملزم رجب علی اپنی بیوی کے ہمراہ زمیندار عمر علی قطبی کے ڈیرہ پر رہ رہاتھا،قتل کی بہیمانہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کرمقتولہ کی نعش کا اپنی نگرانی میں پوسمارٹم کرایا اورنعش تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کر دی ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہدا کٹھے کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں