18واٹرفلٹریشن پلانٹس کا پانی ناقص،بیماریاں عام

18واٹرفلٹریشن پلانٹس کا پانی ناقص،بیماریاں عام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کے زیادہ تر واٹر فلٹریشن پلانٹس انتہائی زبوں حالی کا شکار ہو کر بیماریاں پھیلانے کا سبب بنے ہوئے ہیں۔۔

 مانیٹرنگ ادارے کی جانب سے حکام بالا کو آگاہ کیا گیا کہ35,35لاکھ روپے کی لگت سے قائم شہر کی 22یونین کونسلوں میں سے 18واٹر فلٹریشن پلانٹس جو کہ چوک 47شمالی، بلاک نمبر33، شمشیر ٹاؤن، شادمان کالونی سمیت دیگر مقامات پر قائم ہیں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے جزوی طور پر غیر فعال ہیں جبکہ دیگر واٹر فلٹریشن پلانٹس کی حالت زار یہ ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے فلٹر تبدیل نہیں کئے گئے اور نہ ہی دیگر آلات کی مرمت بابت کوئی ادارہ ذمہ داری قبول کر رہا ہے ، بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹس کے گرد گندگی کے ڈھیروں نے تعفن پھیلا رکھا ہے ، اور یہیں سے متعلقہ علاقوں کو غیر معیاری پانی کی سپلائی بھی ہو رہی ہے ، رپورٹ میں متعلقہ اداروں کو صورتحال کے فوری تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں