مائنس بانی پی ٹی آئی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ،ممتاز احمد اسڑ

 مائنس بانی پی ٹی آئی کا خواب کبھی  شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ،ممتاز احمد اسڑ

کندیاں(نمائندہ دنیا )مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ایم اے حلقہ پی پی88ملک ممتاز احمد اسڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔۔۔

 تحریک انصاف کو دیوار سے لگاتے لگاتے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف امن پسند جماعت ہے ہماری جماعت اپنی پاک فوج اور دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔  یہ ملک بھی ہمارا ہے اور اسکے دفاعی ادارے بھی ہمارے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں