گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کا شکار

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کا شکار

کمرمشانی (نامہ نگار)کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 2 شیخ محمود روڈ عیسیٰ خیل حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کی بے اعتنائی کا شکار حاضر طالبات تعلیمی سرگرمیوں سے محروم۔۔

 اورایس این ای سیٹ نہ ہونے کے سبب مستقل بنیادوں پر اساتذہ کا تقرر تاحال نہ ہوسکا، عارضی بنیادوں پرگورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 کی خواتین اساتذہ کرام اسکول ہذا میں ہفتہ وار تدریسی فرائض ادا کرنے پر مجبور کیاجارہاہے جس سے دونوں اسکولوں کی طالبات تدریسی پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ان کاتعلیمی نقصان ہورہاہے ۔ متعدد بچیوں کے والدین نے سرٹیفکیٹ نکلوانے کا عندیہ دے دیا سوشل میڈیاپر نیوز نشر ہونے پر عارضی تعینات سی ای او محکمہ تعلیم ضلع میانوالی ڈاکٹر سلیم چوہان کی جانب سے مسئلہ حل کرنے کی یقین دھانی کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں