انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دئیے ،جانور نکالنے کا آپریشن بند

انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دئیے ،جانور نکالنے کا آپریشن بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میو نسپل کارپوریشن سرگودھا انتظامیہ نے گوالوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جانوروں کے شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے شروع کیا جانے والا آپریشن روک دیا۔۔۔

کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر جانوروں کے انخلاکے لیے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کہ عملہ نے گزشتہ تین روز سے آپریشن شروع کر رکھا تھا گزشتہ روز دوپہر کے وقت کے میونسپل افیسر ریگولیشن کی نگرانی میں عملہ کاروائی کے لیے جانے لگا تو انہیں کہا گیا کہ اتوار تک آپریشن کو روک دیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں