کوشش کرینگے تاجروں کے حقیقی نمائندے ہی ووٹ کاسٹ کریں،شفیق الرحمان

کوشش کرینگے تاجروں کے  حقیقی نمائندے ہی ووٹ  کاسٹ کریں،شفیق الرحمان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات میں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے۔۔

 تاجر مفادات کو مقدم رکھ کر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اور کوشش کرینگے کہ تاجروں کے حقیقی نمائندے ہی ووٹ کاسٹ کریں اگر ایسا نہ ہوا تو انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا میں ایک بڑا المیہ جنم لے گا کیونکہ انتظامیہ چاہتی ہے کہ لڑاؤ اور حکومت کرو تمام تاجروں کو اس حوالہ سے سوچنے کی ضرورت ہے ،صدر انجمن تاجران گول چوک شفیق الرحمان نے کہا کہ اگر ہم نے تاجروں کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے تو ایسی ووٹر لسٹ بنانا ہوگی جو مفادات سے بالا تر ہو شفاف الیکشن کیساتھ ساتھ شفاف ووٹر لسٹ ہی تاجروں کے مسائل کا حل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں