ہلکی اور کہیں تیز بارش گرمی کی شدت میں کمی

ہلکی اور کہیں تیز بارش  گرمی کی شدت میں کمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں جمعتہ المبارک کی صبح اور سہ پہر کے بعد ہونیوالی ہلکی اور کہیں کہیں تیز بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی سے۔۔

 موسم خوشگوار ہو گیا، اور د ن بھر ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا، عام تعطیل کے باعث لوگوں کی بڑی تعدادموسم سے لطف اندوز ہوتی رہی دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بار بار بندش کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات سے دوچار کئے رکھا جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں